اسلام آباد

نواز شریف کے خلاف تینوں ریفرنسز کا مشترکہ ٹرائل کرنے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:  سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 3 ریفرنسز کا جوائنٹ ٹرائل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تینوں ریفرنسز کا مشترکہ ٹرائل کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نواز شریف کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ احتساب عدالت میں کل سماعت ہے، کارروائی روکی جائے، چارج شیٹ کی کاپیاں فراہم کر دی گئی ہیں جب کہ ایک ہی الزام پر 3 ریفرنس دائر نہیں کیے جا سکتے۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تین ریفرنسز دائر کیے گئے۔ عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ ہم درخواست پر آج ہی فیصلہ سنائیں گے۔ اس سے قبل نواز شریف کے وکیل کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں، جرم ایک تصور ہوتا ہے جس کے باعث نیب کو 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ کل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی۔ عدالت نے گزشتہ دو سماعتوں میں عدم پیشی پر نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close