اسلام آباد
کیپٹن صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے، نیب کی ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آباد: نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کی ضمانتی مچلکوں پر رہائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ ائیرپورٹ سے گرفتاری کے بعد ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت کی جانب سے رہا کیے جانے کے خلاف نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کی رہائی کا حکم عدالت عالیہ دے سکتی ہے، احتساب عدالت کو ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو جیل بھیجنا چاہیئے تھا۔ نیب نے استدعا کی کہ کیپٹن صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔ واضح رہے کہ ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو لندن سے وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا، جس پر احتساب عدالت نے 9 اکتوبر کو انہیں ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا تھا۔