اسلام آباد
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایران پہنچ گئے
تہران: پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف ایران اعلیٰ عسکری اور سول قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل آئی ایس پی آر نے پاکستانی آرمی چیف کے دورہ ایران کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ ایران بہت اہمیت کا حامل ہے، اس وقت جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مسلسل پابندیوں کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔