انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی برطانیہ کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد مانچسٹر ائرپورٹ سے واپس روانہ ہوئے تو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی وجہ سے اگر جاری اختلافات کو سیاسی جماعتوں نے اگر باہمی اتفاق رائے سے حل نہ کیا تو 2018ء کے عام انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جاتی امرا میں نواز شریف کی قیادت میں یہ بات طے کی گئی کہ اگر پارٹی میں نچلی سطح پر کوئی اختلافات ہیں تو انہیں فی الفور ختم کرایا جائے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عیادت کی ہے، اسحاق ڈار کا علاج جاری ہے، پتہ نہیں پاکستان کب واپس جائیں گے۔ لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی بڑا اختلاف نہیں، پارٹی میں جو بھی اختلافات ہیں وہ بہت چھوٹے ہیں۔ قبل از وقت انتخابات کی بات قیاس آرائی ہے۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ضرورت ہے اور حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔ این آر او ہم نے کبھی نہیں کیا۔ امید ہے نیا اسلام آباد ائرپورٹ مارچ تک آپریشنل ہوجائے گا۔