اسلام آباد

ایک جماعت پاکستان میں ایسی ہے جو مفاہمت نہیں چاہتی : پلوشہ خان

ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا

اسلام آباد: چینی صدر کے آ نے پر قیدی نمبر 804 کے لوگوں نے انتشار پھیلایا ، اب ایرانی صدر آئے ہیں تو ان کا یہی ارادہ ہے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ پہلے جب چین کے صدر نے آنا تھا تو قیدی نمبر 804 کے لوگوں نے انتشار پھیلایا، اب ایرانی صدر پاکستان آئے ہیں تو بھی قیدی نمبر 804 کے لوگوں کا یہی ارادہ ہے۔

پلوشہ خان کا کہنا ہے کہی ایک جماعت پاکستان میں ایسی ہے جو مفاہمت نہیں چاہتی، پارلیمنٹ میں صدرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں بار بار مفاہمت کی پیشکش کی، اپوزیشن نے ہر بار مفاہمت سے انکار کیا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا کہ اس جماعت کو غنڈا گردی کی اجازت نہیں دیں گے، یہ جس زبان میں بات کریں گے اسی زبان میں ان کا مقابلہ کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یہ اس روش کو جاری رکھتے ہیں تو ان کا نقصان زیادہ ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close