اسلام آباد
اسلام آباد میں نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ ایران کے نام سے منسوب
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نئی تعمیر ہونے والی الیونتھ ایونیو شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کردی گئی۔
وفاقی کابینہ نے 20 اپریل کو شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کرنے کی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔
وزارت داخلہ نے منظوری کے بعد سی ڈی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا۔
خیال رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔