اسلام آباد

نواز شریف نے ججوں پر حملہ کر کے اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیا ،آصف زرداری

اسلام آباد: شریک چیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو ججوں کا غصہ اور بغض قرار دیکر اپنا جمہوریت دشمن ایجنڈا خود ہی بے نقاب کر دیا۔ اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو ججوں کا غصہ اور بغض قرار دے کر اپنا جمہوریت دشمن ایجنڈا خود ہی بے نقاب اورہمارے موقف کی تصدیق کردی ہے، موجودہ حالات میں نواز شریف کے ساتھ ملاقات یا تعاون کا مطلب ان کی ملک دشمن سازش کا حصہ بننے کے مترادف ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف قوم کے ساتھ ڈبل گیم کر رہے ہیں۔ ایک طرف نوازشریف کا بھائی اور کچھ وزراء میرے خلاف بیان دیتے ہیں جب کہ دوسری طرف مجھے ملاقات کے پیغام بھیجے جا رہے ہیں، قوم جان لے کہ میرا ایجنڈا سب کو معلوم ہے۔ میں جمہوریت کے خلاف کسی سازش کا کبھی حصہ نہیں بنا اور نہ بنوں گا، نواز شریف نے ججوں پر حملہ کر کے اپنا نامعلوم ایجنڈا سب کے سامنے رکھ دیا، عدلیہ پر حملہ آئین پر حملہ ہے آئین پر حملہ جمہوریت پر حملہ ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے آپ کو قانون اور احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں، نواز شریف نے فوج کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے تو اپنے وزیروں کو فوج کے خلاف صف آراء کر دیا، عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ناکامی پر معزز ججوں پر ذاتی حملے شروع کر دیے۔ نواز شریف جمہوری نظام سبو تاژ کر کے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اور کچھ عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف نواز شریف کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دے گی، پیپلز پارٹی بہت جلد نواز شریف کی جمہوریت دشمن پالیسیوں پر ایک چارج شیٹ جاری کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close