پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی سیکرٹری داخلہ سے ملاقات ختم
نئی دلی : بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ نے پاکستانی ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم ٹیم کو بھیجنے کا کوئی بھی فیصلہ اسلام آباد کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی وزارت داخلہ میں سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کی جس دوران ورلڈ ٹی 20 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات ختم ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہو، سیکرٹری داخلہ نے تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، میں اپنی سفارشات اسلام آباد کو بھجوا دوں گا تاہم ٹیم کو بھارت بھیجنے سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ پاکستانی حکومت ہی کرے گی۔
اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے جب سوال پوچھا کہ کیا ان کی ملاقات مثبت رہی ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ملاقات تو مثبت ہی ہوتی ہے۔