Featuredاسلام آباد

صدر پاکستان اور وزیراعظم کا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آصف زرداری نے ایران کے صدر اور ان کے قافلے میں شامل ساتھیوں کی سلامتی کی دعا بھی کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر لوگوں کے ہیلی کاپٹر سے متعلق خبر پر گہری تشویش ہے۔ صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق افسوسناک خبر سنی، بے چینی سے اچھی خبر کا انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئيسی کا ہیلی کاپٹر سے متعلق اطلاعات ہیں کہ اس نے شدید دھند والے پہاڑی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے، تاہم اس کے بعد سے ایرانی صدر اور ہیلی کا پٹر میں ان کے ہمراہ موجود ایرانی وزیر خارجہ لاپتہ ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close