پی ٹی آئی چھوٹے مفادات کی خاطر ملکی مفاد داؤ پر لگا رہے ہیں، عطا تارڑ
وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 2024 کو 1971 سے ملانے والے کو سب جانتے ہیں۔ یہ اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات کی خاطر ملکی مفادات داؤ پر لگا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف کے باہر مظاہرے کروائے مگر ان کی سازش کامیاب نہیں ہوئی ، سائفر سے کھیلنے کی آڈیو موجود ہے اب مظلومیت کا ڈھونگ رچا رہے ہیں ، اب اقتدار کا نشہ ٹوٹنا شروع ہو گیا ہے ، جھوٹا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کامکروہ چہرہ پوری قوم دیکھ چکی، جیسے9مئی کوناکام ہوئے،اس مہم میں بھی ناکام ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، تاریخ پڑھیں توپتہ چلے گا، بانی پی ٹی آئی کے اصل مقاصد کیاتھے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کسی بھی طرح ملک ڈیفالٹ کرجائے، بانی پی ٹی آئی ملک کی بنیادیں کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نےدوست ممالک سےپاکستان کے تعلقات خراب کیے، بانی پی ٹی آئی نےملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےدورمیں جی ڈی پی گروتھ مائنس میں رہی ہے، اقتدار کی دوری نے بانی پی ٹی آئی کو ملک ٹوٹنے کی باتوں پرمجبور کیا، آپ نےجی ایس پی پلس کےحوالے سے بھی سازش کی، آپ نےآئی ایم ایف ڈیل سبوتاژکرنے کی کوشش کی، اپنی سیاسی بقاء کو پاکستان کی سلامتی سے ملاتے ہیں۔
عطاتا رڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میں نہ رہا تو پاکستان ٹوٹ جائےگا، خود ک وشیخ مجیب سے ملانے والوں کا مقصد کیاہے؟ پاکستان نےاقوام عالم میں اپنامقام بناناہے، پاکستان تاقیامت قائم رہے گا۔