اسلام آباد

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردیا گیا۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ زیر التواء اپیل کی وجہ سے درخواست گزار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔

نااہلی کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کے بعد درخواستگزار کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التواء ہیں، جبکہ سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائی کورٹس میں کارروائی بھی آگے نہیں بڑھ پا رہی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کی وجہ سے درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی اور ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہو پا رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close