عدت نکاح کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افضل مجوکا نےمحفوظ شدہ فیصلہ سنادیا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کردی گئیں، جس کے تحت دونوں کی 7،7 سال کی سزا برقرار رہے گی۔
عدالت نےسزامعطلی کی درخواست مسترد کرنےکا 10 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا،تحریری حکم ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نےجاری کیا۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے 25 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔
25 نومبر 2023 کو خاورمانیکا نےسول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں شکایت دائرکی تھی
16 جنوری کوعدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی پرفردِ جرم عائد کی گئی،
3 فروری کو عدالت نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
خاورمانیکا کےعدم اعتمادپراسلام آبادہائیکورٹ نےکیس ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکاکوٹرانسفرکیاتھا۔