اسلام آباد

خیبر پختونخوا کے عوام کی اکثریت آپریشن کی حمایت کرے گی

اسلام آباد: دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ضروری تھاکہ ہم از سر نو صف آرائی کرتے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آپریشن عزم استحکام پر کوئی اعتراض نہیں کیا

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا  عمران خان کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، سیاست میں اپ ڈاؤن آتے رہتے ہیں انہیں خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا وہ نہیں سمجھتے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کی بات چیت کی پیشکش کو سنجیدہ لیں گے، لیکن حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے۔

ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ اگر سیاسی طاقتیں مل کر ملک کےلیے بہتری کا راستہ نکالنا چاہتی ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ضروری تھاکہ ہم از سر نو صف آرائی کرتے، نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آپریشن عزم استحکام پر کوئی اعتراض نہیں کیا، خیبر پختونخوا کے عوام کی اکثریت آپریشن کی حمایت کرے گی۔

خواجہ آصف نےکہا کہ پچھلی حکومت میں 4 سے 5 ہزار افراد کو افغانستان سے لا کر بسایا گیا، جس سے افغانستان میں موجود عناصر کو محفوظ ٹھکانے ملے وہ آکر ان کے گھروں میں رہتے اور کارروائیاں کرتے رہے، انہیں لڑنے، لوگوں کو مارنے اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں آتا، ماضی میں فاٹا کےلیے جو ایجنڈہ طے ہوا لیکن اس کا فالو اپ نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close