Featuredاسلام آباد

عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی ائی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ پراسیکیوشن نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری مانگ لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے بانی پی ٹی ائی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پرسماعت کی۔ بانی پی ٹی ائی کی جانب سے بیرسٹرسلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے اورموقف اپنایا کے بانی پی ٹی ائی کی حاضری کے بغیرہی درخواست ضمانتیں منظور کی جا سکتی ہیں۔

بانی پی ٹی ائی کے وکیل نے کہا کہ یہ کیسز سیاسی نوعیت کے ہے پرلگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں بانی پی ٹی ائی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے مقدمات میں درخواست ضمانتیں منظورہوچکی ہیں۔ لہذا عدالت بانی پی ٹی ائی کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے۔

دوسری جانب سرکاری وکیل نے درخواست ضمانتوں کی مخالفت کی اور کہا کہ بانی پی ٹی ائی کی گرفتاری درکار ہے تفتیش مکمل کرنی ہے۔لہذا عدالت ان درخواست ضمانتوں کومسترد کرے۔ عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانتوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا درخواست ضمانتوں پر فیصلہ نو جولائی کو سنایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close