اسلام آباد

ہر الیکشن چوری ہوا، ہم بھی خرابی کا حصہ بن گئے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا

 تینوں جماعتیں اقتدار میں رہ چکیں ڈیلیور نہیں کرسکیں، 8 فروری کے الیکشن نے واضح کردیا، سوچ زیادہ حاوی ہوگئی ہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  کرسیاں مل جاتی ہیں ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، ہم نئے لوگ نہیں، ہم اپنی بات، اصول پر قائم رہنے والے لوگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاست نفرت میں بدل چکی ہے، پارلیمنٹ صرف گالم گلوچ کی جگہ ہے، ہر الیکشن چوری ہوا، ہم بھی خرابی کا حصہ بن گئے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں جماعتیں اقتدار میں رہ چکیں ڈیلیور نہیں کرسکیں، بہتر سوچ کے ساتھ آنے والی جماعت ملک کیلئے کچھ کرسکتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھ پر تنقید کا کوئی حق رکھتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں،  مسلم لیگ ن سے ناراضی نہیں بات سوچ کی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا 35 سال سے ساتھی ہوں، نواز شریف سے کہہ دیا تھا کہ اس سوچ کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ہوگا۔

عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ  الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ایسے امیدوار ہوں گے جنہیں لوگ قبول کرسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close