اسلام آباد

تحریک انصاف میں مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے پر تنازع کھڑا ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بعض پی ٹی آئی رہنما مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے کے لیے سرگرم ہیں تاہم تحریک اںصاف کے دیگر اراکین کا مؤقف ہے کہ مرزاآفریدی کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات نہیں۔

پارٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ پارٹی پہلے ہی مرزاآفریدی کو ڈپٹی چیئرمین بنا کر نواز چکی ہے،مرزا آفریدی نے پارٹی کیلئے کوئی کام کیا نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، تحریک انصاف میں مرزاآفریدی کو سینیٹر بنانے پر شدید ردعمل آنے کا امکان ہے۔

مرزاآفریدی کو سینیٹر بنانے کے مخالف اراکین کا کہنا ہے کہ جو لوگ مرزا آفریدی کو سپورٹ کر رہے ہیں وہ پیچھے ہٹ جائیں، جن عہدیداروں کی پارٹی کیلئےخدمات ہیں انہیں سامنے لایا جائے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس میں شدید بحث کے بعدمرزا آفریدی کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت سے طے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close