اسلام آباد

قوم کو چند دنوں میں بجلی کی قیمت کم کرنے کی خوش خبری دوں گا : وزیراعظم

اسلام آباد: مہنگائی میں بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت، زراعت، درآمدات نہیں بڑھ سکتی ہیں، قوم کو چند دنوں میں بجلی کی قیمت کم کرنے کی خوش خبری دوں گا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی میں بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت، زراعت، درآمدات نہیں بڑھ سکتی ہیں، نہ گھریلوں صارفین کو تسکین مل سکتی ہے، انشااللہ اگلے چند دنوں میں آپ کو بجلی کے بلوں میں کمی سے متعلق خوشخبری ملے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ احساس ہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، بجلی کے بلوں میں کمی کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، بجلی کے بلوں میں کمی کیے بغیر ہماری ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کےلیے دن رات کوشش کریں گے، مزید کہا کہ کشمیریوں، فلسطینیوں کو ان کا حق ملنے تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب میں کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ جتوا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ساتھ ہی وزیر اعظم نے ارشد ندیم کی والدہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہمیں زندگی مانگ کر اور کشکول کے سہارے گزارنی ہوگی یا قائداعظم کے فرمودات پر چلنا ہوگا، جہاں ہمارے حصے میں ناکامیاں آئیں وہیں قربانیوں کے عوض کامیابیاں بھی ملیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close