اسلام آباد

مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلافمذہبی جماعتوں کا احتجاج

اسلام آباد : مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے سامنے آج مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے اپیل کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے

موٹر وے سمیت جڑواں شہروں کے راستے بند کرکے آج اسکولوں کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے، جب کہ پی ٹی آئی نے بھی جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے ترنول جلسے کے حوالے سے اجازت نامہ اچانک منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ہر صورت جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آج رات ہی سے موٹر وے سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب جانے والے تمام راستے کنٹینر اور دوسری رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیے گئے ہیں جب کہ اسکولوں کے لیے بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

راستے بند ہونے سے علی الصبح ہی سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کئی مقامات پر راستہ نہ ملنے کے سبب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ راولپنڈی میں پاک بنگلا ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے مہمان ٹیم موجود ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے بھی گزشتہ روز صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی، جس کے تحت جلسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس تین روزہ پابندی کا اطلاق آج 22 اگست سے شروع ہوگیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے اور سیاسی قافلوں کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ہے اور سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے آج 22 اگست کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close