اسلام آباد

اسلحہ و شراب کیس میں وزیرِ اعلیٰ کے پی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم  دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سول جج شائستہ خان کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے ایس ایچ اوبھارہ کہو کو کل علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی دس ستمبر تک ملتوی کردی۔

جج طاہر عباس سپرا نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی ۔

علی امین گنڈاپور کیجانب سے راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اوروزیر اعلی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انکی طبعیت ناساز ہے اس لیے پیش نہیں ہوسکے ، ٹانگ میں تکلیف ہے، ڈاکٹر نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں سیلاب آیا ہوا ہے، وزیر اعلی سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر تھے۔ اچانک پاؤں سلپ ہوا تھا جس سے ٹانگ میں تکلیف ہے۔ عدالت سے استدعا ہے سماعت ملتوی کی جائے ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close