اسلام آباد

پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس (ٹوئیٹر) کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایکس ٹوئیٹر کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لینے کی تصدیق کردی۔ پی ٹی اے وکیل نے بتایا کہ ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لیا جا چکا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر لیٹر واپس لے لیا گیا تو ایکس بحال ہوگیا؟ درخواستگزارکے وکیل نے بتایا کہ ٹوئٹر تک رسائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایکس کی بندش کا اب کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ ایکس بحال ہوگیا ہے۔ پی ٹی اے نے ہر درخواست کے لئے الگ وکیل رکھا ہے یہ تو غلط ہے ایک وکیل کو آگاہی دی گئی دوسرے کو نہیں۔ عدالت نے ایکس کی بندش سے متعلق دیگر درخواستوں کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close