اسلام آباد

شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیرافضل مروت کی درخواست پر حکم نامہ جاری کردیا، حکمنامے کے مطابق وکیل کے مطابق شیرافضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، شیرافضل مروت کو عدالت کی اجازت کے بغیر کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کو شیر افضل مروت کی درخواست پر ہر پیرگراف کا جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا جبکہ درخواست گزار کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close