اسلام آباد

قومی ترانے کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید ردعمل جاری ، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ اقدام قابل مذمت ہے

دفتر خارجہ نے پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی پر شدید ردعمل جاری کرتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے پاکستانی قومی ترانے کی بے حرمتی کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے حرمتی سفارتی آداب کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ اقدام قابل مذمت ہے، ہم اس معاملے پر اپنا شدید احتجاج اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام تک پہنچا رہے ہیں۔‘‘
دفتر خارجہ نے افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا جہاں اُن سے شدید احتجاج کیا جائے گا اور مراسلہ بھی دیا جائے گا۔

دفترخارجہ افغان ناظم الامور سے پشاورمیں قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی پر باضابطہ احتجاج کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close