اسلام آباد
چیف الیکشن کمشنر نے نااہلی اور بدنظمی پر 3 اعلیٰ افسر معطل کر دے
اسلام آباد: چیف الیکشن کمیشنر نے نااہلی اور بدنظمی پر محکمے کے تین افسران کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق 17 ستمبر کی رات کراچی میں پیپری کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے کئی بیگز کو نقصان پہنچایا گیا اور اسٹرانگ روم کے تالوں کو توڑا گیا۔
الیکشن کمیشن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔
معطل کیے گئے دیگر 2 افسران میں ڈائریکٹر ایڈمن صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس، ڈائریکٹر وسیم احمد اور آر ای سی لاڑکانہ عبدالوحید شامل ہیں۔
کمیٹی 3 دن میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ دے گی۔