Featuredاسلام آباد

عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا

اسلام آباد: آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی ، عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی، اس معاملے میں سب کا اتفاق چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اتفاق رائے کی کوشش کی، اتفاق رائے بنانے کےلیے دوسروں کے موقف کو سننا چاہیے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، جے یو آئی کا آئین سازی میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی سے اتفاق رائے بنانے کی پوری کوشش کریں گے، اگر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کامیاب نہیں ہوئی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ تمام صدور اور وزرائے اعظم کی تقریریں نکال کر دیکھیں سب نے عدالتی اصلاحات کی بات کی، بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات کے سوا بھی سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کا تو کام ہی نہیں کہ کسی کو جیل میں رکھے، آئینی عدالتوں کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ نہ عدالتی نظام چلے اور نہ پارلیمان۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close