Featuredاسلام آباد

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 12 کتوبر تک ملتوی

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی ،سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا،ملزمہ بشریٰ بی بی کی جانب سے عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ،ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہاکہ وکیل صفائی جان بوجھ کر مقدمہ کو التوا دے رہے ہیں،ایسے سوالات پوچھے جا رہے ہیں جن کا جواز نہیں بنتا،ایسے سوالات پوچھے جا رہے ہیں جن کا ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں،نیب کے گواہ آج 26ویں مرتبہ عدالت حاضر آئے ہیں لیکن وکلا صفائی کی جرح مکمل نہیں ہو سکی۔

بشری بی بی کے وکیل عثمان گل کی نیب کے آخری گواہ پر جرح جاری ہے،کیس کی مزید سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی،2 اکتوبر کو بھی عثمان گل گواہ پر جرح جاری رکھیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close