Featuredاسلام آباد
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل زاہد بشیر ڈار نے بتایا کہ سلمان صفدر آج پیش نہیں ہوسکتے لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے درخواستوں پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کی گئی ہے۔