اسلام آباد
فلسطین کے عوام کا مطالبہ ایک آزاد ریاست ہے : سربراہ ایم کیو ایم
اسلام آباد: مذمت ہم کر چکے، آج کوئی عملی اقدامات کا اعلان کیا جائے، یورپ اور امریکا میں بھی بڑے بڑے احتجاج ہوئے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مذمت ہم کرچکے، مرمت ہم کر نہیں سکتے، آج عملی اقدامات کا اعلان کیا جائے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے سیاسی طور پر مظاہرے کیے ہیں، لیکن مزید آگے بڑھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں، مجھے لگتا ہے آگے بڑھ کر سفارتی طور پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کا پیغام تمام اسلامی ملکوں تک پہنچائیں۔
ایم کیو ایم سربراہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اعلان کریں، پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں فلسطین کے بچوں کو اسپانسر کریں۔