اسلام آباد
متحدہ کا آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کا فیصلہ
اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات ختم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ سود سمیت چند شققوں میں تبدیلی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سود کے خاتمے کے لیے ٹائم لائن مقرر کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم نذیر تارڈ نے ایم کیو ایم کی تجاوزیر پر مثبت جواب دیا ہے۔