اسلام آباد

پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی ارکان کو شوکاز نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

شوکاز نوٹس زین قریشی، ریاض فتیانہ، اسلم گھمن، مقداد علی خان کو جاری کیے گئے ۔ شوکاز نوٹسز میں وضاحت مانگی گئی ہے کہ بتایا جائے جان بوجھ کر رابطے کیوں منقطع کئے ۔ 7 روز میں تسلی بخش جواب نہ دیا تو ارکان کو پارٹی رکنیت سے فارغ کر دیا جائے گا۔

نوٹس پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پرجاری ہوئے، پارٹی ہدایت کے مطابق تمام اراکین پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کی حمایت سے منع کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close