اسلام آباد
وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
وزیر اعظم شہباز شریف ریاض میں سرمایہ کاری فورم میں شرکت کےلیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم شہبازشریف ریاض میں سرمایہ کاری فورم میں شرکت کریں گے۔
دورہ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم کا 31 اکتوبر کو قطر بھی جانے کا پلان ہے، وزیراعظم کے دورے کے دوران پاک قطر تعلقات پر بات ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کوپ 29 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ وزیراعظم 11 نومبر کو آذربائیجان میں منعقدہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔