اسلام آباد

پی ٹی اے کا انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ مکمل حل ہونے کا دعویٰ

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہونے کا دعویٰ کردیا۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ چل رہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل کی خرابی دور کر دی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون میں خرابی سامنے آئی تھی، جن کی بحالی کے بعد 1785 جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہو گیا ہے۔ آئندہ دو سال میں انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تین نئی کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، جن میں سے دو ٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 2023 میں انٹرنیٹ صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو بھی سسٹم میں شامل کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close