Featuredاسلام آباد

بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدالتی حکم کے باوجود سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کی وساطت سے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے دستخط سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست فراہم کی جس میں عمر ایوب، شبلی فراز، اور اسد قیصر سمیت چھ رہنماؤں کے نام دیئے گئے۔

درخواستگزار کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی کئی گھنٹوں تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close