اسلام آباد

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب روانہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈاردوسری عرب اسلامک سمٹ میں بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور اور فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close