اسلام آباد
ایک بار پھر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی
اسلام آباد: فواد چوہدری نے اس سے قبل 16 نومبر 2021ء کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے معذرت کی تھی
سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔
فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت سابق وفاقی وزیر نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل فواد چوہدری نے 16 نومبر 2021ء کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے معذرت کی تھی۔
فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے کہا تھا کہ اپنے الفاظ پر معذرت چاہتا ہوں، میں نے کسی کو گالی نہیں دی، میں معذرت کرتا ہوں۔
الیکشن کمیشن کے ممبر نے فواد چوہدری کو ہدایت کی تھی کہ جو آپ کہہ رہے ہیں، تحریری طور پر جمع کرا دیں۔
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے روبرو کہا تھا کہ میں خود وکیل ہوں، شو کاز نوٹس کے چکر میں پڑنا نہیں چاہتا۔