Featuredاسلام آباد
توشہ خانہ ٹو ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست بریت مسترد
توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں،ملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔
پیر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے،اس سے قبل 12 نومبر کو توشہ خانہ کیس 2 میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔
یاد رہے کہ 12 نومبر سے قبل ہونے والی سماعت میں دونوں کی بری کرنے کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے تھے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔