اسلام آباد

دہشتگردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں پر حکومتی رٹ کو بحال رکھ کر آگے دیکھنا ہوگا، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے انفرا اسٹرکچر کے خاتمے کے لئے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں بڑھانی ہوں گی اور اختتام کی جانب گامزن ہونے والے آپریشن کے بعد طویل مدتی استحکام کو دیکھنا ہوگا ۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے شوال اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پر اطمینان اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف نے بارڈر مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے اور فاٹامیں ریاست کی رٹ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا میں آپریشن اب اختتام کی جانب گامزن ہے، اب ہمیں طویل مدتی استحکام کی جانب دیکھنا ہوگا، اب وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھیں، ہمیں دہشت گردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں پر حکومتی رٹ کو بحال رکھ کر آگے کی جانب دیکھنا ہوگا۔ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشنز کو بڑھانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں عارضی بے گھر افراد کی واپسی کو مقررہ وقت پر واپس لایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close