اسلام آباد

نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیربھی اجلاس میں شریک ہوں گے،نائب وزیراعظم ،وفاقی وزرا ،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ وزیراعظم آزادکشمیراورسیکیورٹی اداروں کےاعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے،سیاسی اورعسکری قیادت ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور پر غور کرے گی۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی، وزیرمذہبی امور کے علاوہ نادرا اور ایف بی آر کے چیئرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث موخر کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close