اسلام آباد

ایک بار پھر 9 مئی کے کردار اور چہرے عیاں ہوگئے : شیری رحمٰن

ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے ملک کی ترقی کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے

اسلام آباد: ایک شخص کی رہائی کے لیے اس حد تک جانا ان کے مذموم مقاصد ظاہر کرتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ 9 مئی کے کرداروں کا چہرہ ایک بار پھر عیاں ہو گیا۔

شیری رحمٰن نے شرپسندوں کے ہاتھوں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد پُرامن احتجاج کے نام پر میڈیا نمائندوں پر تشدد اور گاڑیاں توڑنا بھی قابلِ مذمت ہے، ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے ملک کی ترقی اور امن و امان کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی رہائی کے لیے اس حد تک جانا ان کے مذموم مقاصد ظاہر کرتا ہے۔

پی پی رہنما نے شہید ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close