اسلام آباد

اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: عمر ایوب، راجہ بشارت، ماجد دانیال، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا

انسداد دہشتگردی عدالت نے وکیل کی درخواست پر اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، راجہ بشارت، ماجد دانیال، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کے وکیل نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

وکیل کی درخواست پرانسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے گرفتار پانچوں رہنماؤں کو عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے آج رات ساڑھے 7 بجے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنے حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ ملزمان کو ایس پی صدرڈویزن محمد نبیل کھوکھر پیش کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close