اسلام آباد

پی ٹی آئی کے بشتر رہنما سول نافرمانی تحریک چلانے کے حامی نہیں ، ذرائع

سول نافرمانی تحریک کے بجائے پہلے اس پرپارٹی لائحہ عمل طے کرے

 تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں اور کورکمیٹی کی سول نافرمانی کی تحریک پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں اور دسمبر میں سول نافرمانی تحریک کے بجائے پہلے اس پرپارٹی لائحہ عمل طے کرے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ ارکان کا مؤقف ہے بانی پی ٹی آئی کے سامنے تحریک کی کال چند دن کیلئے مؤخر کرنے کا کہا جائے، پارٹی قیادت 24 نومبر احتجاج کے نتائج کے بعد دوبارہ ریکور ہونا چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کال پر پارٹی قیادت دوبارہ مشاورت کرے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔

عمران خان نے اپنے مطالبات کیلئے 14دسمبر تک کا وقت دے رکھا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close