اسلام آباد

پی ٹی آئی کا لاپتا افراد پر سیاست کرنے کا پروپیگنڈا پھر رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

لاپتا افراد کی فہرست میں شامل شخص سامنے آگیا

اسلام آ باد: تحریک انصاف لاشوں پر سیاست کرنے کے لیے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کر رہی ہے

تحریک انصاف کالاشوں پر گمراہ پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، لاپتا افراد کی فہرست میں شامل خالد مزاری کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

تحریک انصاف لاشوں پر سیاست کرنے کے لیے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کرتے ہُوئے ایک بار پھر رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خدیجہ صدیقی نے من گھڑت 139 ناموں کی لسٹ اپنے ایکس ہینڈل سے جاری کی۔

من گھڑت لسٹ میں سیریل 59 نمبر پر خالد مزاری کا نام بھی گھڑ دیا گیا،تحریک انصاف کے آفیشل ایکس ہینڈل نے خدیجہ صدیقی کے اس پوسٹ کو ری پوسٹ کردیا جبکہ خالد مزاری نے اس لا پتہ افراد کی لسٹ میں اپنا نام دیکھ کر ویڈیو بیان جاری کردیا۔

خالد مزاری کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے علاقے روجھان سے ہے، ویڈیو بیان میں خالدمزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جھوٹ اور پروپیگنڈا اتنا پھیل چکا ہے کہ لوگ اسے من و عن تسلیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک جھوٹی لسٹ جاری کی ہے اس میں میرا نام بھی 59 ویں نمبر پر ہے جبکہ میرا تحریک انصاف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

خالد مزاری نے کہا کہ لوگ اس بات کو سچ سمجھیں گے کہ واقعی شاید اتنے لوگ مسنگ ہیں یا مارے جا چکے ہیں، یہ سب جھوٹ ہے سب بکواس ہے، جھوٹ اور من گھڑت پروپیگنڈے کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

خالد مزاری نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو زہریلا، جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close