اسلام آباد

مدارس بل پر اعتراضات سے ثابت ہو گیا کہ اصل مقصد مدارس کو فیٹف کے حوالے کرنا ہے

اسلامی جمہوریہ پاکستان قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں

اسلام آ باد: ایوانِ صدر کے بابوؤں نے سوسائیٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت نہ آتی۔

جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے پاس کردہ دینی مدارس رجسٹریشن بل پر ایوانِ صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بل پر اعتراضات سے ثابت ہو گیا کہ اصل مقصد مدارس کو فیٹف کے حوالے کرنا ہے۔

رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ یہ بھی ثابت ہو گیا کہ یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نہیں بلکہ فیٹف کی پارلیمنٹ ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ ایوانِ صدر کے بابوؤں نے سوسائیٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت نہ آتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوانِ صدر قوم کو بتائے کہ آج تک فائن آرٹ کے کتنے ادارے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close