اسلام آباد

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 4 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔

جج شبیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

دورانِ سماعت بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں 1 اور تھانہ رمنا میں 3 مقدمات درج ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close