اسلام آباد

جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور غزہ کر رہی ہے

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے تحت غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ آج ہو گا۔

سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج ہونے والے غزہ ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تاریخی غزہ ملین میں خواتین ، بچے بھی شریک ہوں گے، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن غزہ ملین مارچ کی قیادت کریں گے،

بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ، حافظ نعیم الرحمن چار بجے سہ پہر غزہ ملین مارچ سے خطاب کریں گے،

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اہل غزہ کے مصائب ، پریشانیوں میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close