اسلام آباد
دعا ہے2025 کا سورج ہماری ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہو، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نےقوم کونئےسال کی مبارکباد دیتے ہوئےکہادعاہے2025کاسورج ہماری ترقی اور خوشحالی کی نویدلےکرطلوع ہو،گزشتہ سال کی غلطیاں سدھارکرنئی شروعات کریں،روشن مستقبل کا آغازکریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا 2024ہمارےپیارےپاکستان کیلئےشاندارکامیابیوں کاسال تھا،
2024میں معاشی اشاریےبہترہوئے،عالمی مالیاتی اداروں نےاعتمادکیا،باضابطہ طورپرقومی اقتصادی ٹرانسفارمیشن پلان”اُڑان پاکستان”کااجراکیا۔
وزیراعظم نےمزید کہا معیشت کو خود انحصاری پر ڈال چکے، خوشحال مستقبل کاعزم کرتےہیں،آئیں!وعدہ کریں کہ ملک کیلئےکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،دعاگوہوں2025خوش قسمتی اوربےپناہ خوشیوں کاسال ہو،پاکستان زندہ باد!