اسلام آباد
سابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ فرانس میں پاکستانی سفیر مقرر
اسلام آباد: سینئر سفارت کار شفقت علی خان کو دفترخارجہ کا نیا ترجمان مقررکیا گیا ہے
دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ممتاز زہرہ بلوچ کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سینئر سفارت کار شفقت علی خان کو دفترخارجہ کا نیا ترجمان مقررکیا گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق شفقت علی خان ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات تھے۔ اس سے قبل روس میں بطور سفیرپاکستان تعینات رہے اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔