Featuredاسلام آباد

یو اے ای نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا، وزیراعظم

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ رحیم یارخان میں یواےای کے صدر سے ملاقات ہوئی، یواے ای کے صدرسے ملاقات میں بڑی اچھی اور مثبت گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے اقدامات،سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، صدر یو اے ای نے جنوری میں2ارب ڈالر ادائیگی میں توسیع کردی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ہمارےبرادرانہ تعلقات کی بڑی تاریخی حیثیت ہے، صدر یو اے ای نے کہا ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے، نائب وزیراعظم آگے بڑھیں اورسرمایہ کاری کے معاملات آگے لیکرجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ پچھلے کئی سال سے جاری ہے، سیکڑوں پاکستانی پچھلے دو،تین سال میں جان سے گئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے، بجلی کی قیمتیں کم ہونے تک انڈسٹری،زراعت ،ایکسپورٹس ترقی نہیں کرسکتی، پچھلے ہفتے معاملے پرمیٹنگ کی،بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آپشنز ہیں۔ رواں ہفتے مزید میٹنگ کرکے دستیاب آپشنز پر تیزی سے آگے لے کر بڑھیں گے، تب ہی ہماری معاشی گروتھ ممکن ہوسکے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرم میں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، امن معاہدے کے بعد ڈپٹی کمشنر پر حملہ افسوسناک ہے، قوم جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالوں کی عظیم قربانیوں کی معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں ڈپٹی کمشنرکاعلاج کیا جارہا ہے، صحت کیلئے دعاگو ہیں، یہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم حرکت ہے، من معاہدے کے بعد ڈپٹی کمشنر پر حملہ افسوسناک ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی میں سمیڈاریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر بدقسمتی سے سمیڈا آج بوجھ بن چکا ہے، سمیڈا کا بورڈ تک نہیں تھا، اس کا بورڈ مکمل کیا، وفاق اور صوبے مل کر اسے کامیاب بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر پاکستان آرہے ہیں، ملائیشیا کی طرح انڈونیشیا کے ساتھ بھی برادرانہ تعلق ہے، سرمایہ کاری،کامرس جس طرح مضبوط ہونی چاہیے وہ نہیں ہے، ایجنڈا بناکر بات کی جائے گی۔ انڈونیشیا کے صدر کی آمد پر مزید پیش رفت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close