اسلام آباد

مذاکرات کی کشتی آغاز میں ہی ہچکولے کھانے لگی

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی کشتی آغاز میں ہی ہچکولے کھانے لگی۔ تحریک انصاف نے تحریری مطالبات کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے پہلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ضروری قرار دے دی۔ حامد خان اور سلمان اکرم راجا کہتے ہیں اگرمذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو اس کا مطلب ہے حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آغاز میں ہی شکوک و شبہات اور تحفظات کا شکار ہوگئی۔ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر حامد خان نے سما سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کے لیے تحریری مطالبات کو قبل ازوقت اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو ضروری قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ایسے ماحول میں ملاقات نہیں ہوتی جہاں کوئی ریکارڈنگ کا آلہ نہ ہو تب تک مذاکرات بے معنی ہیں۔ مذاکرات کے لیے بنیادی مطالبات بھی دہرا دئیے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہ ہونے کا مطلب ہوگا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close