اسلام آباد

چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ میں صرف 18 روز باقی رہ گئے

چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی ریٹائرمنٹ میں صرف اٹھارہ روز باقی رہ گئے مگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل تاحال شروع نہ ہو سکا۔

چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی ریٹائرمنٹ میں صرف اٹھارہ روز باقی رہ گئے مگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکے درمیان مشاورتی عمل تاحال شروع نہ ہو سکا تاہم چھبیسویں ترمیم کے بعد نئی تعیناتی ہونے تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کام کرتے رہیں گے۔

چھبیسویں ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ اور دو ممبران کی مدت ملازمت میں از خود توسیع ہو جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان 26 جنوری کو ریٹائر ہوں گے، آئین کے مطابق تعیناتیوں کیلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت لازمی ہے۔ مشاورتی عمل کے بعد وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر متفقہ تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے، اختلاف کی صورت میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈراپنے تین تین نام کمیٹی کو بھیجیں گے۔ 68 سال سے کم عمر سپریم کورٹ کا سابق جج،ٹیکنوکریٹ اور بیوروکریٹ چیف الیکشن کمشنر بن سکتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنراور ارکان کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی تاہم چھبیسویں ترمیم کے بعدنئی تعیناتی ہونے تک موجودہ چیف الیکشن کمشنراور ارکان کام کرتے رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close