اسلام آباد
عمران خان نے حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی، بیرسٹر گوہر
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے اور مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دے دی
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ڈائیلاگ کیلئے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے، بات چیت کسی ڈیل کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے ہے، ہمیں کسی نے بانی کی رہائی یا ہاؤس اریسٹ کی آفر نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دیدی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مطالبات تحریری طور پر حکومت کو دیں گے۔
علیمہ خان کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم کسی آفر کی طرف سے بڑھے نہیں تھے۔